سوال (5788)

بچے کے عقیقے کے لیے ایک بکرا ذبح کر سکتے ہیں؟

جواب

بچے کی طرف سے دو اور بچی کی طرف سے ایک جانور(بکرا) ذبح کریں گے۔

أُمِّ كُرْزٍ الْكَعْبِيَّةِ،قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ،يَقُولُ: عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ. [ابوداود: 3834]

ام کرز رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’لڑکے کی طرف سے دو بکریاں برابر برابر (ایک جیسی) اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ہے۔ سندہ،صحیح
سنت یہی ہے۔ لڑکے کی طرف سے ایک ذبح کرنا مسنون نہیں ہے، لیکن اگر کسی کی دو کی استطاعت ہی نہیں ہے تو نہ کرنے سے بہتر ہے وہ لڑکے کی طرف سے ایک جانور تو ذبح کردے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ