سوال (4360)
کیا بچے کی پیدائش کے بعد بغیر غسل کے اذان دی جا سکتی ہے؟
جواب
اذان دینے یا دم کرنے کا غسل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نومولود کے کان میں اذان جب چاہیں دے سکتے ہیں یہ شرعی مسئلہ نہیں کیونکہ اذان دینے کا جواز تو بیان کیا جاسکتا ہے لیکن یہ مسنون عمل نہیں، اگر کوئی نومولود کے کان میں اذان دے دیتا ہے اور غسل بعد میں دے دے پھر بھی صحیح ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ بچہ پاک ہی ہوتا ہے اسے بس صاف کرلینا بھی کافی ہوتا ہے اگر غسل دینے میں کوئی مشکل ہو تو۔ نومولود پر حائضہ/ جنبی کی طرح الگ سے غسل واجب نہیں ہوتا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ