سوال (3401)
بچے کی پیدائش سے دو تین دن پہلے ہلکی پھلکی رطوبت کے اخراج سے ناپاکی شروع ہو جاتی ہے یا پیدائش کے وقت نفاس جاری ہونے پر ہی ناپاکی ہوگی؟ اور رطوبت کے اخراج پر نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر ٹائیم پورا ہو چکا ہے، ڈاکٹر بھی کہتے ہیں کہ ٹائیم پورا ہو چکا ہے، یہ معمولی سے بلڈنگ کے ساتھ جو رطوبت ہے، یہ نفاس ہی شمار ہوگی، ابھی وقت پورا نہیں ہوا ہے، تو یہ پاک ہے، استنجاء کریں، وضوء کرکے نماز پڑھیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم ! وقت پورا ہو چکا 38 ہفتے مکمل ہو چکے ہیں بس اب چند دنوں کی بات ہے۔
جواب: واقعتاً وقت پورا ہو چکا ہے، تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کو نفاس کا ابتدائی دور کہا جائے گا، یہ نفاس ہی شمار ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




