سوال (4930)
اگر شیر خوار بچہ دودھ (یعنی قے) اپنی والدہ کے کپڑوں پہ پھینک دیتا ہے تو کیا وہ کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
جواب
اس سے نہ وہ عورت نجس ہوتی ہے، نہ ہی کپڑے ناپاک ہوتے ہیں، باقی انسان کو کراہیت محسوس ہوتی ہے، اس لیے وہ کپڑے دھو لینے چاہییں، یا گیلے کپڑے سے صاف کردینے چاہییں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
چھوٹا بچہ جو دودھ نکالتا ہے اگر وہ غیر متغیر ہو اور قے کی صورت میں نہ ہو تو اسے دھو لینا چاہیے، لیکن اگر وہ متغیر قے کی شکل میں ہے اور قے والی بدبو ہے تو وہ نجس ہے۔ اس پر سلف و خلف کا اجماع ہے۔ لہذا اسے دھونا لازم ہے۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ