سوال (5344)

گھر میں ایک بچہ پیدا ہوا ہے، اس کی وجہ سے رزق کی فراوانی ہوگئی یعنی بہت یہ قسمت والا ہے اس قسم کی باتیں کیا ٹھیک ہیں؟

جواب

یہ اتفاق بھی ہوسکتا ہے۔
اور یہ بھی کہ کمزوروں کے سبب اللہ رزق بھی دیتا ہے اور مدد بھی کرتا ہے۔ تو اگر ایسا ہو جائے تو اس طرح کے جملے بغیر اللہ کی طرف نسبت کے نہیں کہنے چاھئیں۔
ہاں رب کی طرف نسبت کرکے کہا جا سکتا ہے مثلاً: اللہ اسکے ساتھ برکات بھی لے آیا وغیرہ۔
جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح حدیبیہ کے موقع پر قریش کے نمائندے سھل کے آنے پر آسانی کا نیک شگون لیا تھا۔ اور نسبت اللہ کی طرف کی تھی۔واللہ اعلم

فضیلۃ العالم حافظ فہد انصاری حفظہ اللہ