سوال (6297)
اگر کوئی چھوٹا بچہ نماز میں ہاتھ آگے کرے سلام کے لیے تو کیا اس سے نماز میں مصافحہ کر سکتے ہیں؟
جواب
یہ صحیح نہیں ہے، باقی آپ ہاتھ بڑھا کر بچے کو اپنے طرف کھینچ سکتے ہیں، بیٹھا سکتے ہیں، اگر زیادہ چھوٹا بچہ ہے، اس طرح مصافحہ کی اجازت نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ بچے کو قریب کرکے بیٹھایا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




