سوال (6106)

بچی کا نام مہر النساء رکھنا کیسا ہے؟
م پر زبر آئے گی یا زیر اور اس کا ترجمہ کیا ہے؟

جواب

میم پر زبر کے ساتھ ہے، مہر کا معنی حق مہر بھی ہے اور مہارت، فراست و تجربہ کاری بھی، معنی: عورتوں کا حق مہر یا عورتوں کی مہارت، یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

یہ نام رکھا جا سکتا ہے اس میں کوئی مسئلہ نہیں، مہر بمعنیٰ عورت کا حق مہر بھی ہو سکتا ہے، اصل میں اس کا اعراب میم پر زبر کے ساتھ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ