سوال (4832)
بچی کا نام آیت رکھ سکتے ہیں؟
جواب
آیت معنی نشانی اور علامت ہے، بظاہر کوئی قباحت دیکھنے میں نہیں آتی، لیکن کوئی آیت کہہ کر پکارتا ہے تو فوراً ذہن قرآن کی آیت کی طرف جاتا ہے، آج آیت رکھیں گے، کل سورۃ رکھیں گے، پھر یہ سلسلہ چلتا رہے گا، بس کوئی اچھا نام دیکھ لیں، باقی آیت نام میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ