سوال (2309)

پنجم کلاس کا بچہ جس کی عمر 12 برس ہے۔
اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہے، اسے ایمان سکھانے کے لیے کس کتاب کو شروع کیا جائے؟

جواب

شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی کتاب عقیدہ اہل السنۃ الجماعۃ ہے، اس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر عبد الرشید اظہر رحمہ اللہ نے عقیدہ اہل سنت والجماعۃ کے نام سے کیا ہے، حدیث جبریل آسان انداز میں بچوں کو یاد کروا دیں۔

فضیلۃ العالم محمد مرتضیٰ ساجد حفظہ اللہ

اس کے بجائے 12 سال کی عمر کے بچے کے لیے شیخ ابن عثیمین کا ہی ایک اور رسالہ “شرح اصول الایمان” جس کا ترجمہ بنام “ایمان کے بنیادی اصول از مشاق احمد کریمی” موجود ہے۔ زیادہ مفید ہوگا۔ ان شاءاللہ

فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ