سوال (380)

والدہ چھوٹے بچوں کو پیشاب کروانے کے بعد دھوتی ہے تو کیا والدہ کو وضو دوبارہ کرنا پڑے گا یا پہلا وضوء برقرار رہے گا ؟

جواب

شرمگاہ کو بغیر کسی حائل یا رکاوٹ کے ہاتھ لگے تو وضوء ٹوٹ جاتا ہے ، اب اس میں یہ ہے کہ بچے کو استنجاء کرتے ہوئے اس کی شرمگاہ میں ہاتھ لگ جائے تو وضوء ٹوٹ جاتا ہے ، ہمارا موقف یہ ہے۔ اگرچہ علماء کی دوسری رائے بھی ہے، ہمارے موقف کے مطابق بچے کو استنجاء کرانے والی ماں کو وضوء کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جب کہ بے شمار علمائے کرام کا موقف یہ بھی ہے کہ وضو برقرار رہے گا، جیسا کہ ہمارے گروپ میں موجود قابل قدر حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ وغیرھم کی رائے ہے کہ وضو نہیں ٹوٹے گا۔
دونوں طرف احادیث سے دلیل موجود ہے۔

فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ