سوال (4297)
بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا کیسا ہے؟
جواب
کئی ایک ڈاکٹروں سے بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی خاطر خواہ بات نہیں ملی، اس بات کو لے کر فتویٰ لگائیں کہ یہ چیز ملی ہے، اس سے بچنا چاہیے، باقی یہ جو گلیوں میں گھومتے ہیں، ان کی ویکسین بسا اوقات پرانی ہوتی ہے، وہ نقصان دے بھی ہوسکتی ہے، اچھا ادارہ اگر ہے تو وہیں سے ویکسینیشن کروائی جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ