سوال (3367)

ایک حفظ کا مدرسہ ہے اور اس کے بالکل ساتھ ہی مسجد ہے، دیواریں دونوں کی اکٹھی ہیں اور وہ دس مرلے کا ہے اور ساتھ مسجد بیس مرلے کی ہے تو اس دس مرلے والے پلاٹ میں ادارہ ہے، دن کے وقت حفظ کا اور وہاں عورتیں نماز وغیرہ پڑھتی ہیں، جمعہ پڑھتی ہیں، تو کیا جب جماعت ہو تو اس وقت بچے چونکہ شرارتیں وغیرہ کرتے ہیں، تو مسجد میں جانا اور پھر ان کو سنبھالنا مسئلہ ہوتا ہے، اساتذہ نے کہا کہ آپ ادھر ہی جہاں عورتیں نماز پڑھتی ہیں، آپ ادھر ہی نماز پڑھ لیا کریں، جماعت وہی ہوگی، ساتھ جو اندر ہو رہی ہے بڑی مسجد میں لیکن بچے اسی جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے رہنمائی درکار ہے۔

جواب

ایک طالب علم کی حیثیت سے میری رائے یہ ہے کہ اگر ایسی دیوار ہے، جو دونوں کی اطراف میں کھینچ دی گئی ہے، جس کو ہم باونڈری وال کہتے ہیں، دونوں مدرسہ اور مسجد بیچ آجاتے ہیں، وہ دیورا مدرسہ اور مسجد کی طرف کھینچ دی گئی ہے، یعنی بڑی دیوار چاروں طرف سے اندر کا حصہ مسجد و مدرسے کا ہے، تو پھر ٹھیک ہے، جماعت میں شریک ہو سکتے ہیں، اگر باؤنڈری وال الگ ہے تو پھر صحیح نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ