سوال (5234)

جن بچوں کا بچپن میں نکاح ہوتا ہے وہ بچے اگر بڑے ہو جائیں تو کیا ان کا دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے؟

جواب

ایک دفع نکاح ہوگیا ہے تو دوبارہ نکاح کرنے کی ضرورت نہیں، باقی لڑکے یا لڑکی کو اعتراض ہے تو اس پر بات ہو سکتی ہے۔ بچپن میں کیا ہوا نکاح قابل قبول ہے، اس کی شرعی حیثیت برقرار ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

سائل: اگر لڑکی یا لڑکا بالغ ہونے کے بعد انکار کردیں نکاح کا پھر؟
جواب: اگر بچپن میں نکاح کردیا جائے بعد میں ایسی صورت بن جائے تو علیحدگی کروا دی جائے گی، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عورت آئی تھی، یہی شکایت دی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوہر کو بلا کر طلاق کا کہا تھا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ