سوال (3256)

سوال یہ ہے کہ اگر بچے کچھ صدقہ خیرات کرنا چاہتے ہیں تو کیا اس طرح کی نیکی میں والدین کی اجازت ضروری ہے؟

جواب

یہ سوال مبہم ہے، وہ بچے کتنے بڑے ہیں، اگر بچے چھوٹی عمر کی ہیں، نابالغ ہیں، قریب البلوغ ہیں، ان بچوں کو والدین کو باقاعدہ ترغیب دیں کہ وہ صدقہ کریں، اگر بچے بڑے ہوگئے ہیں تو وہ اپنے والدین کی اجازت کے پابند نہیں ہیں، اس کے علاؤہ ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بچوں کو ضرورت کے پیسے ملتے ہیں، ان پیسوں کو بچا کر صدقہ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے اور معاملات ڈسٹرب ہوتے ہیں تو یہ بات قابل اعتراض ہے، تو پھر والدین کو چاہیے کہ جو وہ اپنے ہاتھوں سے صدقہ کرتے ہیں، وہ بچوں کے ہاتھوں سے صدقہ کروائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ