سوال (2654)
لڑکا اگر بارہ سال کا ہے اور اس کا ختنہ نہیں کیا ہوا ہے، کیا وہ قرآن پڑھ سکتا ہے یا مسجد میں نماز پڑھ سکتا ہے۔
جواب
جی ہاں وہ نماز پڑھ سکتا ہے، قرآن پڑھ سکتا ہے، نماز اور قرآن پڑھنے کو ختنے کے ساتھ مشروط نہیں کیا گیا ہے، باقی ختنے کا جو عمل ہے، وہ اس کو اختیار کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ