سوال (5467)
بچوں کے درمیان وقفے کے لیے گولیاں استعمال کی جا سکتی ہیں؟
جواب
اگر اپنی کسی ضرورت کے تحت باہمی مشاورت سے وقفہ لے لیا جائے، خواہ ٹیبلیٹ کے ذریعے ہو یا کوئی اور طریقہ ہو، یہ جائز ہے، گنجائش موجود ہے، صرف یہ گنجائش صحت اور ضرورت کے ساتھ خاص ہے، اہل کفرہ کا عقیدہ نہ ہو کہ کہاں سے کھائے پیے گا۔ یہ پورا نظام اللہ تعالیٰ کا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی کھلاتا پلاتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ