سوال (2186)
گھروں میں بچوں کے لیے کارٹونز والے کھلونے رکھ سکتے ہیں؟
جواب
کھلونے رکھ سکتے ہیں، جیسے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا کے پاس موجود ہوتے تھے اور وہ حقیقی اشیاء کے ماڈلز کھلونے ہوتے تھے، نہ کہ رب العالمین کی تخلیق کو بگاڑ کر پیش کرنے والوں کو کاپی کرنے والے تھے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
بچوں کا کوئی چیز مرتب کرلینا یا کھلونے بنالینا اس کی گنجائش تو بہرکیف موجود ہے، کیونکہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کے پاس کھلونے موجود تھے، اور ایسے آثار بھی ملتے ہیں، لیکن کھلونے کو صنعت بنالینا اور خرید و فروخت کو رواج دینا اس کی بہرحال اجازت نہیں دینی چاہیے، کیونکہ آج گڑیا وغیرہ دیکھ کر زبان سے استغفر اللہ کے الفاظ نکل جاتے ہیں، اتفاقاً گھر کے اندر ایسی کوئی چیز آگئی ہے تو وہ بچے کے حوالے ہوگئی، اس کی تعظیم کرنا یا اس کو سجا کے رکھنا قطعاً جائز نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
بارك الله فيكم وعافاكم
جی بے حیائی والے کھلونے یا اشیاء کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جب سیدہ عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا کی ساتھ میں وضاحت کر دی تو ابہام کسی بھی ذی شعور کے لیے باقی نہیں رہتا ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ