سوال (5422)

ایک بہن کا سوال کہ بچوں کی ٹوپیوں پر ماشاءاللہ لکھ سکتے ہیں؟ کیونکہ ہمارا کام سلائی اور ڈیزائن وغیرہ کا ہے؟

جواب

اس کام پر تو کوئی فتویٰ نہیں لگا سکتے، باقی ان کو یہ باور کروائیں کہ آپ یہ ماشاءاللہ لکھ کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، بچہ ہے، واش روم آئے گا جائے گا، آپ اپنا پیغام دے کر حجت تمام کر دیں۔ باقی کوئی غیر شرعی کام نہیں ہے، جس پر ہم فتویٰ لگائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ