سوال (6335)

ایک چھے سال کا بچہ ہے اور ایک آٹھ سال کا۔ ممکن ہے کہ ان کو مکہ جاکر احرام پہنا لیا جائے کیونکہ ان پر دم تو نہیں لازم آئے گا۔ یا پاکستان سے ہی احرام پہنے؟

جواب

بچوں کو حج و عمرہ کروانے کا اجر والدین کو ملتا ہے، مگر اس میں یہ گنجائش نہیں نکالی جائے گی، یہ بچہ ہے، اس کو بھی تمام تر آداب، احرام سب کو حصہ بنانا ہے، وہ اپنی ذاتی غلطی کر جائے، لیکن آپ نے اس کی غلطی کا حصہ نہیں بننا ہے، آپ نے میقات سے ہی احرام پہنانا ہے، من و عن ہر چیز اس کو بتاتے ہوئے چلنا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ