سوال          (47)

علمائے کرام بچے کے کان میں اذان دینے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

اس کے متعلق بعض اہل علم کی تحقیق یہ ہے کہ اس سلسلے میں وارد تمام روایات ضعیف ہیں۔ البتہ امام ترمذی رحمہ اللہ کا فرمان ہے:

“والعمل علیه”.[سنن الترمذی:1514]

لہذا بہت سارے علمائے کرام نے اس بنیاد پر اس عمل کو مشروع قرار دیا ہے ۔

لہذا اگر حدیث کے ضعف کو سامنے رکھتے ہوئے یہ عمل نہ کرے تو بھی درست ہے اور اگر کوئی اہل علم کے توارث و تواتر کی بنیاد پر اس عمل کو سر انجام دے تو اس پر بھی بدعت وغیرہ کا فتوی درست نہیں ہوگا ۔ واللہ اعلم۔

فضیلۃ الشیخ حافظ خضر حیات حفظہ اللہ