سوال (3410)
اشکال یہ ہے کہ غزوہ بدر کے موقع پر مسلمانوں کا ارادہ لڑائی کا نہ تھا تو مسلمانوں کے قافلہ لوٹنے کی حکمت کیا تھی؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کفار کا قافلہ لوٹنے کا ارادہ کیا تھا، اس میں کئی حکمتیں ہیں۔
(1) کفار مکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے ساتھ کس قدر سخت سلوک کیا تھا۔
(2) مہاجرین صحابہ کرام کس قدر مکہ میں پراپرٹی چھوڑ کر آئے تھے، وہ بھی کفار نے ضبط کرلی تھی۔
(3) ہجرت کے بعد مکہ میں رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ کس قدر برا سلوک کیا کرتے تھے۔
(4) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر اس پوری انسانیت میں کوئی حکیم نہیں تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے حملہ کیا تھا کہ قیامت تک آنے والے لوگوں کو یہ سبق مل جائے کہ دشمن کو صرف میدان میں شکست نہیں ہے، بلکہ معشیت بھی تباہ کرنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ