سوال (1731)

جب ایک قربانی میں سات لوگ شامل ہوں تو بوقت تقسیم ، گوشت کو وزن کر کے سات حصوں میں تقسیم کرنا ضروری ہے یا اندازے سے بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے ؟

جواب

بس سب کا مطمئن اور راضی ہونا ضروری ہے ، وزن کرنے کی صورت میں کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوگا ، محض اندازہ کیا جائے تو عین ممکن ہے کہ کوئی حصے دار دلی طور پر مطمئن نہ ہو اور دل میں انقباض محسوس کرے اور اظہار نہ کرے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ