سوال (3627)
بدر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گر گئے تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں بھی اٹھا تو سب سوئے ہوئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھ رہے تھے۔
“يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ أصلح لي شاني”
جواب
بعض جگہوں پر اس کا ذکر کیا گیا ہے،
“يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ”
کے الفاظ ہیں، باقی پوری دعا یہ
“اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو؛ فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ “
مسند احمد میں ہے، باقی بدر کے ذکر کے ساتھ صرف یہ الفاظ
“يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ”
ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ