سوال (789)

میں نے آپ سے سوال پوچھنا تھا کہ باغ کے عشر کے بارے میں کہ آدمی نے اپنا باغ فروخت کر دیا ہے ، اس نے اس کی کٹائی نہیں کی اب اس کا عشر زمیندار نکالے گا یا بپاری ؟

جواب

پھل پکنے سے پہلے اگر خریدا ہے تو خریدنے والا عشر دے گا اور پھل پکنے کے بعد اگر خریدا ہے تو بیچنے والا عشر دے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ