سوال (6503)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
ایک خاتون ہے جس کی عمر 60 سال ہے، عمرہ پر جانا چاہتی ہے لیکن ساتھ کوئی محرم نہیں ہے۔لیکن دوسرے قریبی رشتہ دار ہیں۔کیا جائز ہے؟جزاکم اللّٰہ خیرا

جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
دیکھیے، عمرے پر جانے کے لیے کسی بھی خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی ہے، چاہے ان کی عمر کچھ بھی ہو۔ اس معاملے میں کوئی رعایت یا چھوٹ نہیں مل سکتی۔ اگر محرم ساتھ نہ ہو، تو شرعی طور پر وہ خاتون’ صاحبِ استطاعت’ نہیں کہلائیں گی، کیونکہ محرم کا ساتھ ہونا عمرے کی بنیادی شرط ہے اور محرم استطاعت میں شامل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ