سوال (3545)

کیا بغیر مونڈھوں والی بنیان میں نماز پڑھی جا سکتی ہے کہ جس بنیان میں کندھے ننگے ہوتے ہیں؟

جواب

کپڑا پاس موجود ہے تو اس حالت میں نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔ عبادت و معبود کے ادب واحترام کا خیال رکھنا فرض ہے۔ ہم شادی بیاہ پر یا اپنے سسرال میں اس حالت میں جانا پسند نہیں کرتے تو رب العالمین کے سامنے اس حالت میں کھڑے ہونا کیو معیوب خیال نہیں کرتے؟

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

جی ہاں! اہل علم نے کہا ہے کہ نماز ہوجاتی ہے، کیونکہ حدیث میں ہے کہ اس حالت میں بندہ نماز نہ پڑھے کہ کندھوں میں کوئی بھی چیز نہ ہو، اس کی پٹیاں ہوتی ہیں، اس وجہ سے اہل علم نے کہا ہے کہ نماز ہوجاتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ