سوال (2607)
کوئی بندہ شوشل میڈیا پہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرے اور اس سے تفتیش بھی نہ کی جائے کہ واقع اس نے گستاخی کی بھی ہے یا نہیں ایسے ہی قتل کردینا یہ عمل کیسا ہے؟
جواب
سب سے پہلے کسی شخص کو گستاخ رسول ثابت کرنا بہت اہم بات ہے، پھر اگر ثابت بھی ہو جائے تو اس کے بعد ہر کس و ناکس اس کو سزا نہیں دے سکتا ہے، کیونکہ احکامات اور حدود کی نفاذ حکمرانوں کی ذمے داری ہے، اس کا ہر کسی اختیار نہیں دیا جا سکتا ہے، باقی یہاں تو معاملہ ہی مشتبہ ہے جو انتہائی پر خطر ہے، اس کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، اگر دلائل اور فہم سلف کو دیکھا جائے تو یہ ایک جرم قرار پائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ