سوال (3084)
اگر کوئی شخص کھانے کی دعوت پر بغیر اجازت جائے تو کیا یہ صحیح ہے کیا اس پر کوئی وعید ہے؟
جواب
بغیر بلائے بغیر اجازت کے کسی کی دعوت میں جانا یہ عمل صحیح نہیں۔ لیکن اس کی وعید پر جو روایت پیش کی جاتی ہے کہ بغیر بلائے دعوت پر جانے والا چور کی طرح ہے، یہ ثابت نہیں۔
“من دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا” [سنن ابي داؤد : 3741]
«جو بغیر دعوت کے گیا تو وہ چور بن کر داخل ہوا اور لوٹ مار کر نکلا»
دُرُسْت بْن زِيَاد ضعیف راوی ہے۔
اسی طرح ابان بن طارق یہ مجہول راوی ہے۔
قَالَ أَبو دَاود: أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ مَجْهُولٌ.
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: (راوی) ابان بن طارق مجہول ہے۔
سندہ ضعیف
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ