سوال (5905)
ایک عالم دین بتا رہے ہیں کہ بغلوں کے بال اکھاڑنے کا حکم ہے مونڈنے کا نہیں، اکھیڑنے چاہیے، اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں؟ شکریہ
جواب
حدیث میں بغلوں کے بال اکھیڑنے کا ہی ذکر ہے۔ [مسلم: 597]
اصل مقصود تو بالوں کو زائل کرنا ہے لہذا جو ان بالوں کو ریزر وغیرہ سے صاف کرلے، مونڈ لے پھر بھی صحیح ہے۔ اس پر شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے اجماع نقل کیا ہے۔ [مقالات، جلد: 5، صفحہ: 111]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ