سوال (4652)

ایک فیملی انگلینڈ میں رہتی ہے، وہاں قربانی کرنے کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں، جس وجہ سے وہ رشتہ داروں کے ذریعے پاکستان میں اپنی قربانی کرواتے ہیں، انگلینڈ میں اس دفعہ عید الاضحی جمعہ والے دن ہے، پاکستان میں ہفتے والے دن ہے تو کیا انکی طرف سے قربانی پاکستان میں جمعہ والے دن کی جاسکتی ہے؟

جواب

اس میں راجح بات یہ ہے کہ بھیجنے والا کہیں بھی رہتا ہو، لیکن جہاں قربانی بھیج رہا ہے، وہاں کے وقت اور عید کی نماز کا اعتبار ہوگا، وہاں عید کی نماز کے بعد قربانی کی جائے گی، خواہ وہ اپنے ملک میں ٹائیم کے اعتبار سے آگے ہو یا پیچھے، جیسا کہ انسان روزہ رکھتا ہے، وہاں کے سورج کا اعتبار ہوگا، مطلع کا اعتبار ہوگا۔ تو جہاں قربانی بھیج رہا ہے، وہاں کے ٹائیم کا اعتبار ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ