سوال (2773)
اگر واضح نظر آ رہا ہو کہ والدین یا ان میں سے کوئی ایک بہو کو پریشان کر رہے ہیں، بارہا اصلاح کے باوجود کوئی فائدہ نہ ہو رہا ہو تو کیا بہو ساس سسر کی رضا مندی کے بغیر الگ گھر کا مطالبہ کر سکتی ہے؟
جواب
بالكل كر سكتى ہے، لیکن اس نے مطالبہ اپنے خاوند سے کرنا ہے، یہ مرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ والدین کو بھی راضی رکھے اور ان کے حقوق کا خیال رکھے اور بیوی کی ضروریات اور حقوق بھی پورے کرے۔ اور یہ بھی اس کی سمجھداری اور معاملہ فہمی پر منحصر ہے کہ وہ والدین اور بیوی کو اکٹھا رکھ سکتا ہے یا پھر اسے الگ الگ بندوبست کرنا پڑے گا۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ