سوال (3615)
شیخ ایک شخص قسطوں کا کام کر رہا ہے، وہ نقد میں نہیں دیتا ہے، ہمیں اس سے موبائل لینا ہے، اس نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں موبائل چالیس ہزار میں مل رہا ہے، میں آپ کو سینتالیس ہزار میں دوں گا، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
اگرچہ اس میں اختلاف ہے، لیکن عرب و عجم کے علماء میں سے نوے فیصد علماء اس بات کے قائل ہیں کہ ایک چیز کو دو قیمتوں کے ساتھ بیچنا صحیح ہے، ہر چیز طے ہو جائے تو جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ