سوال (4600)
ایک شخص ملک سے باہر ہے، وہ پاکستان میں قربانی کر سکتا ہے؟
جواب
جی ہاں، اس کی قربانی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو سکتی ہے، البتہ وہاں قربانی کی جائے گی، وہاں کی عید کے وقت اور نماز کا لحاظ رکھا جائے گا، اس کے بعد قربانی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ