سوال 6813
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حياكم الله.. سوال یوں کہ آج کے جو حمام ہوتے ہیں، جن میں ایک طرف مرحاض اور دوسری طرف وضو خانہ ہوتا ہے وہاں دعائیں۔ بیت الخلاء سے پہلے کی بعد کی اور بسم اللہ اور وضو کے بعد کی دعائیں کہاں پڑھیں؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، بسم اللہ اور دعا باہر پڑھ کر داخل ہوں، ٹھیک ہے؟ پھر اپنی حاجت چاہے چھوٹا پیشاب ہو یا بڑا پوری کر کے باہر آ جائیں۔ اس کے بعد دوبارہ داخل ہوں، وضو اور غسل کی نیت کریں اور بسم اللہ پڑھیں، تو سب درست ہو جائے گا۔
لیکن اب بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں سہولت چاہیے؛ بار بار جانا آنا بھاری پڑتا ہے، یہ تکلف ہے یا تکلیفِ ما لا یطاق ہے۔
تو ایسی صورت میں جو بسم اللہ آپ باہر پڑھ کر گئے تھے، وہی آپ کے لیے کافی ہو گی۔ اگلی بسم اللہ الفاظ کے ساتھ نہیں بلکہ دل کی نیت اور ارادے کے ساتھ ہوگی، اور حقیقت یہ ہے کہ اصل نیت دل ہی کی ہوتی ہے۔
لہذا وہاں الفاظ سے نہیں پڑھیں گے، بلکہ دل کے ارادے سے کفایت ہو جائے گی۔
اسی طرح وضو کے بعد والی دعا باہر آ کر پڑھ لیں۔ کوئی ایسی ایمرجنسی نہیں کہ وہیں فوراً الفاظ ادا کرنا لازم ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




