سوال (5926)
ایک آدمی نماز ادا کر رہا ہے، کچھ لوگ آئے وہ باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں، یہ شخص نماز توڑ کر جماعت میں شامل ہو یا اپنی نماز پوری کرے؟
جواب
گزارش یہ ہے کہ اگر سلام پھیر کر ان کے ساتھ شامل ہو جائے تو بہت عمدہ ہے، کیونکہ اس کو جماعت کا اجر ملے گا، ورنہ اپنی نماز بھی پڑھ سکتا ہے، یہ اس کے لیے جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ