سوال (1574)

شیخ سوال یہ ہے کہ بیکری سیکشن میں میرے انڈر میں کچھ لڑکے ہیں ، مالک کی طرف سے تین ٹائم کا کھانا اور سیلری دی جاتی ہے ، باقی وہاں سے کھانا بالکل منع ہے ، اس کے باوجود کچھ لڑکے کھاتے ہیں ، شیخ پہلی بات یہ ہے کہ کیا یہ کھانا درست ہے ؟ دوسری بات یہ ہے کہ اگر یہ حرام کے زمرے میں آتا ہے تو کیا ان کی عبادتیں قبول ہوتی ہیں ؟

جواب

اس میں میری رائے یہ ہے کہ یہ وہ حرام نہیں ہے ، جس سے عبادات کی قبولیت روک دی جائے ، البتہ نمبرنگ کی کمی ہوسکتی ہے ، جیسے انسان گناہ کرتا ہے ، یا جیسے وضوء میں یا نماز کے دوران کچھ کوتاہیاں رکھتا ہے ، لیکن یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو چھوٹ نہ دی جائے ، ان کی اصلاح ہونی چاہیے ، یا مالک سے ان کو گنجائش دلوائی جائے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ