سوال (5522)

ضلع راجن پور سے مجیب الرحمن سوال کرتے ہیں کہ بکریوں کی بریڈنگ کراس بریڈنگ کام جائز ہے؟ اعلی نسل کا بکرا ہم اپنے پاس رکھیں اور لوگ اپنی بکریوں کو افزائش نسل کے لیے لائیں اور ہم ان سے فیس لیں تو کیا یہ پیسہ لینا جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب

پیسے نہ لیں باقی کوئی حرج نہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

حجامہ کے بارے میں اور فحل کی اور جانوروں کی یہ جو کراسنگ ہے، جفتی ہے، اس کے بارے میں کچھ اور بھی چیزیں شاید مل جائیں۔ حدیث میں ذکر ہے کہ اس کے پیسے نہیں لینے چاہیئے۔ یوں کہیں کہ بعض چیزوں کے پیسے کو خبیث کہا گیا ہے، ناجائز کہا گیا ہے۔ لیکن یہ جو اس میں نہی اور انکار وارد ہوا ہے، اس نہی کو ‘نہی تنزیہی کہا جاتا ہے، نہی تحریمی نہیں ہے۔ مطلب یہ کہ نہ لینا اَولیٰ ہے، افضل ہے، لیکن اگر کوئی صورت نہ رہے تو پھر اس کے جواز کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ تو اس طرح یہ مسئلہ بھی ہے کہ اگر کوئی صورت نہیں ہے اور یہ کام بن گیا ہے، ایک بزنس بن گیا ہے، پھر سبیل اللہ اب دستیاب نہیں ہو رہا، تو پھر بوقتِ ضرورت اس کے پیسے لینا جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ