سوال (1479)

بالوں کو جلانا کیسا ہے ؟ جس کے بارے یہ بھی شک ہو کہ کسی نے ان بالوں کے ذریعے کوئی جادو کیا ہے ؟

جواب

بالوں کو جلانا نہ جلانا ایک مباح اور جائز امر ہے ، شریعت میں اس حوالے سے کوئی امر یا نہی موجود نہیں۔ واللہ اعلم ۔ اگر شک ہو کہ جادو کیا ہوا ہے تو ان امور کے ماہر سے رہنمائی لے کر کوئی بھی اقدام کیا جا سکتا ہے، اگر وہ کہیں کہ جلانا ضروری ہے تو جلا دیں!

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ