سوال (4059)
ایک دن میں آدمی قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے کتنے پارے پڑھ سکتا ہے؟ قرآن و حدیث سے راہنمائی فرمائیں۔
جواب
عام دنوں میں تو تین دن میں قرآن ختم کر سکتا ہے، چونکہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے، سلف صالحین رمضان میں قرآن کثرت سے پڑھتے تھے، رمضان میں چالیس باریا اس سے زیادہ قرآن بھی ختم کر دیتے تھے، بس آپ کا تلفظ صحیح ہونا چاہیے، قرآن کو بگاڑنا نہیں چاہیے، اگر آپ کا تلفظ صحیح ہے تو آپ جتنا ہو سکے پڑھ لیں۔ کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ