سوال (2567)

ایک شخص نے پہلی بیوی فوت ہونے کے بعد دوسری شادی کی کہ میں دوسری بیوی کے نام اپنی پینشن لگوا دوں گا اور اس کا میری جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ہوگا، اب اس شخص کا انتقال ہو چکا ہے، شرعی طور پر پینشن اور فوت شدہ کی جائیداد کا کیا حکم ہے، جبکہ پہلی بیوی کے سوتیلے بچوں اور انکی سوتیلی ماں میں تنازعہ ہے کہ جائیداد میں سے حصہ نہیں ملے گا، کیونکہ آپ کو پینشن ملے گی۔

جواب

پینشن کے حوالے سے اہل علم کی دو رائے پائی جاتی ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ خالص بیوی کا حق ہے، یہ اس وقت ہے جب تک عورت آگے نکاح نہ کرلے، دوسرا موقف یہ ہے کہ پینشن ہو یا اس کے علاؤہ جتنی بھی جائیداد ہو، اس میں بیوی اور بچے اور ورثاء شریک ہونگے، جس کا جو حق ہوگا اس میں سے وہ اپنا حق لے گے، ٹوٹل رقم جمع کرکے پھر اس میں تمام ورثاء کے حصے لگیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ