سوال (2932)
بنی اسرائیلی روایات کا کیا حکم ہے؟
جواب
اس کو لینے یا چھوڑنے کے تین چار اصول ہیں جو اصول فقہ کی کتاب میں مل جائیں گے، الوجیز فی اصول الفقہ یا اس کے علاوہ کتابیں ہیں، ایک تو یہ ہے اگر ہماری شریعت کے موافق ہے تو لیں گے، ہماری شریعت کے مخالف ہے اس کو نہیں لیں گے، تیسرا نہ موافق ہے نہ مخالف تو اس کی نہ تصدیق کریں گے نہ تکذیب.
واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث نیاز اثری حفظہ اللہ