سوال (2960)
بینک اکاؤنٹ میں ستر ہزار تھے، ابھی سود کی وجہ سے ایک لاکھ ہوگئے ہیں؟ اب اس سودی رقم کا کیا کرنا ہے؟
جواب
سود لینے کا گناہ تو اب آپ کے سر آ گیا ہے، اس سے توبہ کریں اور اللہ تعالی سے معافی کے طلب گار رہیں، جو پیسے سود کے ہیں، ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے استعمال کے علاوہ کہیں بھی خرچ کر دیں۔ کسی غریب، یتیم کو دے دیں وغيرہ وغیرہ۔ یہ صدقہ نہیں ہوگا کہ اس کا ثواب ہو، بلکہ یہ اس گند سے چھٹکارے کی ایک صورت ہے۔ توبہ و استغفار بھی ساتھ کریں گے۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ