سوال (3496)
ایک شخص تعمیراتی کمپنی کا ملازم ہے، جو مختلف پروجیکٹس پر کام کرتے ہیں، جن میں کبھی کبار کسی بینک کی بلڈنگ بنانے کا کام بھی ہوتا ہے، تو بینک کی بلڈنگ بنانا کیسا ہے؟ اور ملازمین کو ایسی صورت حال میں کیا کرنا چاہیے؟
جواب
اگر پہلے سے ہی علم ہو کہ یہاں بینک اور سودی ادارہ بنے گا، پھر وہ آرڈر نہیں لینا چاہیے، جس کے بارے میں علم ہو کہ یہ بلڈنگ بعد میں حرام چیزوں کا مرکز بنے گی تو اس میں حصہ ڈالنا ناجائز ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ