سوال 6967

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
زکوٰۃ کی کل رقم تقریباً 4 سے 5 لاکھ روپیہ آئی ہے، بینک میں اور اس زکاۃ کے پیسوں میں سے بینک نے 10000 زکاۃ کے طور پر کاٹ لی ہے اور اب 10000 اپنے پاس سے دوبارا ایڈ کر کے زکاۃ پوری کر کے آگے دی جائے یا پھر جو باقی بچی ہے اس کو ہی ادا کر دیا جائے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہماری معلومات کے مطابق بینک جو زکوٰۃ کاٹ لیتا ہے، اس سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔ لہٰذا بینک کو روکنا چاہیے، اکاؤنٹ کا مسئلہ ہے اکاؤنٹ چینج کروانا چاہیے اور زکوٰۃ آپ کو ادا کرنا ہوگی اپنے مال کی۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ