سوال (3117)
۔”5% markup” اضافی قیمت دے کر بینک سے کیا قسطوں پر گاڑی لینا جائز ہے؟
جواب
سود ہے۔
نہیں لینا چاہیے، بینک سے لین دین سود سے خالی نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
بینک ایک خالص سودی ادارہ ہے، اس کے معاملات سود سے خالی نہیں ہوتے ہیں، باقی عرب و عجم کے اکثر علماء کے ہاں شرائط کے ساتھ قسطوں کی بیع جائز ہے، جیسا کہ چیز معلوم ہو، قیمت معلوم ہو، ٹائیم پیریڈ اور پیمنٹ شیڈول معلوم ہو، اگر یہ صورت کسی پرائیویٹ ادارے سے ہو جائے تو صحیح ہے، باقی بینک سودی ادارہ ہے، اس سے صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ