سوال (3640)
کیا بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے اسٹیٹ میں سے ہر کوئی لے سکتے ہیں؟ کیا صاحب حیثیت بھی لے سکتے ہیں؟
جواب
یہ اندازہ نہیں کہ کس قسم کا پیسہ دیا جا رہا ہے، باقی پسمندہ لوگ ہیں، جیسا کہ فقراء و مساکین وغیرہ، ان کے لیے یہ ایک تعاون کا سلسلہ ہے، ان لوگوں کو لینا چاہیے، اب جس صاحب کا یہ سوال ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں مستحق ہوں تو وہ لے لے، لیکن وہ بھی انکوائری کر کے دیتے ہیں، ایسے نہیں دیتے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ