سوال (688)

حالت بیماری میں اگر وضو بار بار ٹوٹتا ہو تو فجر کے سوا دن رات کی دو دو نمازوں کو جمع کر سکتا ہے ؟ جمع تقدیم یا تاخیر؟دونوں نمازوں کے لیے ایک وضو کافی ہو گا یا الگ الگ دو دفعہ وضو کرے گا ؟

جواب

وضو کا بار بار ٹوٹنا ایسا عذر نہیں کہ دو نمازوں کو جمع کیا جائے ، اصل یہ کہ نماز کو اپنے وقت پر پڑھا جائے گا ، ہاں اگر بیماری کی نوعیت ایسی ہے کہ نماز کو وقت پر پڑھنے میں مشقت ہے تو پھر مریض نماز جمع کر سکتا ہے ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ