سوال      6708

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک خواب کی تعبیر مطلوب ہے؟
خواب میں میری بیوی نے دیکھا ہے کہ ہم عمرہ کے لیے جا رہے ہیں، ساتھ میری بیوی کا بھائی بھی ہے اور میں بھی ہوں تو جب ہمارے سامان کو چیک کیا گیا ہے تو اس کے اندر سے بہت سارے پیسے نکلے ہیں اور ساتھ چرس بھی نکلی ہے تو وہ پریشان ہو گئے، پیسوں کو سائیڈ پہ کر دیا گیا کہ کہیں جو ہے وہ معاملہ خراب نہ ہو جائے اتنی دیر میں پولیس بھی آگئی اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حقیقت تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، لیکن بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جب بھی کوئی بڑا کام یا کارِ خیر کرنے کا ارادہ کیا جاتا ہے تو رکاوٹیں سامنے آ جاتی ہیں۔ کچھ انجانے خوف اور اندیشے ہر وقت ذہن پر سوار رہتے ہیں، جس کی وجہ سے انسان کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر پاتا۔ خاص طور پر جس شخص نے خواب دیکھا ہے، وہ اور زیادہ تذبذب کا شکار ہو جاتا ہے۔ ارادے بنتے ہیں، سوچ بچار ہوتی ہے، مگر پھر وہی ارادے ٹوٹ جاتے ہیں۔ غالباً یہی اس کیفیت کی اصل صورتِ حال ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ