سوال (4399)
بعض عورتیں باریک دوپٹے میں نماز پڑھتی ہیں، جن میں سے سر کے بال نظر آتے ہیں تو کیا ایسے دوپٹے میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
” لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةَ حَائِضٍ إِلَّا بِخِمَارٍ “.[سنن ابی داؤد: 641]
«اللہ تعالیٰ بالغ عورت کی نماز بغیر دو پٹے کے قبول نہیں کرتا ہے»
دوپٹے کا اگر مقصد ہی فوت ہوگیا ہے، یعنی ایسا دوپٹا ہے جس سے بال ظاہر ہو رہے ہیں، اس حدیث کا تقاضا یہ ہے کہ ایسی عورت کی نماز نہیں ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ