سوال (5632)
بریرہ نام کا معنی کیا ہے، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ نام رکھنا درست نہیں؟
جواب
بریرہ یہ ’بِر’ سے ہے، جس کا مطلب ہے نیکی، تقوی، اخلاص، حسنِ سلوک وغیرہ۔ نام کا معنی ہو گا نیکی اور حسن سلوک کرنے والی خاتون۔
واللہ اعلم بعض لوگوں نے اگر اس نام کو رکھنے سے منع کیا ہے تو ان کے ہاں اس کی کیا وجہ ہے؟ شاید وہ سمجھتے ہوں کہ اس نام کے اندر تزکیہ اور اپنی تعریف اور بڑائی پائی جاتی ہے، شاید اس لیے انہوں نے منع کیا ہو۔
حالانکہ اس نام میں یہ صورت موجود نہیں ہے، وسے بھی یہ نام ایک مشہور صحابیہ کا تھا، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نام کو برقرار رکھا ہے، اگر نام میں کوئی خلافِ شرع بات ہوتی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کو تبدیل فرما دیتے، جیسا کہ آپ نے بعض ناموں کو تبدیل کروایا تھا۔
خلاصہ یہ ہے کہ بریرہ ایک اچھا نام ہے، اس کو رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ واللہ اعلم.
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ